یو این آئی
نئی دہلی // 2023-24 کے لیے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ پر 8.25 فیصد کی شرح سود فراہم کیا جائے گا۔یہ فیصلہ سنیچر کو منعقدہ سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی 235ویں میٹنگ میں لیا گیا۔2022-23 میں، شرح سود 8.15 فیصد تھی، جو 1977-78 کے بعد سب سے کم تھی۔وزارت خزانہ کی طرف سے منظوری کے بعد اس شرح سود کا باضابطہ طور پر سرکاری گزٹ میںاندراج کیا جائے گا۔ اس کے بعد، EPFO منظور شدہ شرح سود کو اپنے سبسکرائبرز کے کھاتوں میں کریڈٹ کرے گا۔میٹنگ کے دوران، ریٹائرمنٹ فنڈ باڈی کے بورڈ نے EPF اراکین کے کھاتوں میں تقریباً 13 لاکھ کروڑ روپے کی اصل رقم پر 1,07,000 کروڑ روپے کی آمدنی کی رقم تقسیم کرنے کی سفارش کی۔