کپوارہ// ترہگام پرائمری ہیلتھ سنٹرو میں ڈاکٹرو ں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترہگام پرائمری ہلتھ سنٹر دہائیاں قبل تعمیر کیا گیا تاکہ مریضوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس وقت طبی مرکز میں صرف تین ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں تاہم باقی ڈاکٹرو ں کی اسامیاں آج تک خالی پڑی ہیں ۔مقامی لوگو ں نے سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ہیلتھ سنٹر میں آج تک افراد ی قوت کو نہیں بڑھایا گیا اور متعدد ڈاکٹروں جن میں ماہر امراض اطفال،ماہر امراض خواتین ،سرجن اور دیگر امراض کے ڈاکٹرو ں کی سخت کمی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو دیگر ہسپتالوںکا رخ کرنا پڑتا ہے۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ آج تک کئی بار ترہگام اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی کمی سے متعلق آ گاہ کیا لیکن سرکار نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ڈاکٹرو ں کی کمی کی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترہگام اور اس کے درو دراز علاقوں کے مریض جب اسپتال علاج و معا لجہ کے لئے پہنچ جاتے ہیں تو یہا ں پر ڈاکٹرو ں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو کڑاکے کی سردی میںکئی گھنٹوں تک انتظار کر نا پڑ تا ہے ۔مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ابھی تک بھی گرمی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔ لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ ترہگام اسپتال میں مزید ڈاکٹرو ں کو تعینات کریں تاکہ بیماروںکو دیگر اسپتالوں کا رخ نہ کر نا پڑے ۔