کپوارہ//محکمہ تعلیم کا تعلیمی شعبہ میں بہتری لانے کے بلند بانگ دعوئو ں کے بیچ سرحدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع کیرن کے متعد د سرکاری سکولو ں میں اساتذہ کی شدید قلت ہے تاہم کیرن پائین کا ایس ایس اے پرائمری سکول گزشتہ 25روز سے بند پڑا ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ اس سکول میں دو خواتین اساتذہ تعینات ہیں لیکن دونو ں گزشتہ 25روز سے غیر حاضر ہیں ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یاہر روز معمول کے مطابق ان کے بچے اسکول جاتے ہیں لیکن جب وہ اساتذہ کے انتظار کرتے کرتے تھک جاتے ہیں تو وہ آپس میں کبھی لڑتے ہیں تو کبھی دن بھر سکول کے صحن میں کھیل اور تھک ہار کر گھر واپس لو ٹ آتے ہیں ۔سکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی غیر حاضری کی وجہ سے کچھ والدین نے اپنے بچو ں کا داخلہ دوسرے سکولو ں میں لیا لیکن ہمارے بچے بہت چھوٹے ہیں اور اس کے لئے ان کو یہا ں سے کئی کلو میٹر پیدل جانے پڑے گا جو ان کے لئے ممکن نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سرکاری کو چایئے کہ وہ متبادل انتظام کرے تاکہ ان کے بچو ں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جاے ۔اس حوالہ سے زونل ایجوکیشن آ فیسر کرالہ پورہ نے بتا یا کہ انہو ں نے پہلے ہی اس سکول میں تعینات غیر حاضر اساتذہ کو ڈیو ٹی سے غیر رہنے کے پاداش میں معطل کیا ہے اور سکول میں اساتذہ نہ ہونے سے متعلق محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا ہے ۔