Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

پرائمری سکول ناگن ڈار کھڑی کی عمارت غیر محفوظ اور خستہ حال | 2016میں سکول کی اُکھڑی چھت ابھی تک تعمیر نہ ہوسکی،بچے کھلے آسمان تلےتعلیم حاصل کرنے پر مجبور

Towseef
Last updated: April 8, 2025 12:52 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال// ضلع رامب ن میں تحصیل کھڑی کے سرکاری پرائمری سکول ناگن ڈار نیابت منگت کی چھت ٹینکی چادروں سمیت 2016میں تیز ہواؤں کی وجہ سے اُکھڑ گئی تھی لیکن تب سے اب تک نو سال کا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود پرائمری سکول ناگن ڈار کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ عمارت غیر محفوظ ہے اور مقامی لوگوں کا تنازعہ نئی بلڈنگ کی تعمیر میں آڑے آ رہی ہے۔ منگت علاقے کے سماجی و سیاسی کارکن عبد الجبار نے ناگن ڈار کے کئی والدین کے ہمراہ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سکول ناگن ڈار میں 75طلباء اور طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان کیلئے دو اساتذہ تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکول کی عمارت 2016میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے اکھڑ گئی تھی اور تب سے بارشوں اور برفباری کو جھیلتے جھیلتے دو کمروں پر مشتمل ناگن ڈار سکول غیر محفوظ ہوگیا اور اس کے ٹوٹے پھوٹے اور خستہ حال کمروں میں بچوں کو رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے یہاں تعینات اساتذہ کے ساتھ ملکر کر سکول کی اکھڑی چھت اور ٹین کی چادروں کو عارضی اس سکول پر رکھا ہو ہے لیکن محکمہ تعلیم کی طرف سے اس طرف کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی گئی۔ عبد الجبار نے کہا کہ سکول عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو سردی اور گرمی میں باہر کھلے میدان میں بیٹھنا پڑتا ہے اور بارشوں کے دنوں میں بچوں کو واپس گھر بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی ایک دہائی سے غریب والدین اس صورتحال اور اپنے بچوں کے مستقبل سے پریشان ہیں اور یہ معاملہ ضلع حکام کی نوٹس کئی بار لانے کے باوجود تعلیمی حکام کی توجہ حاصل نہ کر سکا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرنے پر زونل ایجوکیشن آفیسر کھڑی دیو راج نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پرائمری سکول ناگن ڈار کی نئی عمارت مقامی لوگوں اور ٹھیکیدار کے درمیان تنازعہ کا شکار ہوئی ہے جس سے یہاں تعینات اساتذہ اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول ناگن ڈار منگت کی نئی عمارت کیلئے پیسہ موجود ہے اور دو سال پہلے اس کے ٹینڈرز ہوئے اور ایک مقامی ٹھیکیدار کو سکول عمارت کا کام بھی الاٹ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کی طرف سے پلنتھ بنانے اور میٹریل پہنچانے کے بعد مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار کو کام کرنے نہیں دیا اور سکول عمارت کی تعمیر تنازعہ کا شکار ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ خستہ حال سکول عمارت کو منہدم کرنے کا کچھ کام بھی ٹھیکیدار نے شروع کیا تھا لیکن لوگوں نے کام نہ چلنے دیا ۔انہوںنے مزید بتایا کہ وہ اس تنازعہ کو سلجھانے کیلئے چار پانچ بار منگت گئے مگر معاملہ حل نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ اب چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن نے ڈپٹی کمشنر رام بن سے درخواست کی کہ وہ پرائمری سکول ناگن ڈار کی عمارت کی تعمیر کیلئے دوبارہ ٹینڈر طلب کریں تاکہ سکول عمارت کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نئے سرے سے ٹینڈر کرکے اس سکول عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا جائیگا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ممبر اسمبلی کا مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح | سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں
خطہ چناب
رام بن سے 33عازمین حج جھنڈی دکھا کر روانہ
خطہ چناب
جموںمیں2.46کروڑ روپے کا فراڈ | 4نجی کمپنیوں کے ایم ڈیز،ڈائریکٹروں کیخلاف کیس درج
جموں
نیشنل کانفرنس کا جنگ بندی کا خیر مقدم | دونوں ممالک کو دیرپا امن کیلئے بنیادی مسئلے کو حل کرنا چاہئے:سجاد شاہین
خطہ چناب

Related

خطہ چناب

گندوہ میں سکوٹی حادثہ، دو نوجوان شدید زخمی

May 13, 2025
خطہ چناب

گول بازار پارکنگ میں تبدیل | بس اسٹینڈ کہاں گیا، سیاسی لیڈران کے وعدے وفانہ ہوئے

May 13, 2025
خطہ چناب

بانہال میں مختصر قیام کے بعد چیف سیکرٹری جموں روانہ ڈاک بنگلہ بانہال میں ضلع حکام سے ملاقات کی

May 13, 2025
خطہ چناب

قومی شاہراہ پر ٹریفک16گھنٹوںکے بعد دوبارہ بحال ماروگ میں شاہراہ کو دوطرفہ بنانے کیلئے کام جاری :پروجیکٹ ڈائریکٹر

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?