جموں//معروف ڈوگری ادیب ، شاعرہ اور ناول نگار محترمہ پدما سچدیو نے آج یہاں راج بھون جموںمیں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اپنے ادبی معاملات کے علاوہ انہوں نے گورنر کو ڈوگری تمدن اور لٹریچر کے فروغ میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے اپنی تحریری خدمات کے لئے پدما سچدیو کو داد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔