اشتیاق ملک
ڈوڈہ //محکمہ سیاحت، ضلع و سب ڈویژنل انتظامیہ و ایجوکیشنل اینوائرمنٹل سوشل سپورٹس و کلچرل سوسائٹی بھلیسہ و سیول سوسائٹی بھلیسہ کے اشتراک سے ایک روزہ پدری میلہ اختتام پذیر ہوا جس میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے 20 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی ـ
ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے 85 کلومیٹر کی دوری پر واقع پدری فیسٹیول میں ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار ،ڈی ڈی سی کونسل چیرمین دھنتر سنگھ کوشل ،ڈی سی ڈوڈہ ہرویندر سنگھ ،ایس ایس پی سندیپ مہتا کے علاوہ ضلع و سب ڈویژنل انتظامیہ کے افسران، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ،فنکاروں و بھاری تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی. سوسائٹی کے چیئرمین محمد ایوب زرگر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے کا مقصد علاقہ بھلیس کی خوبصورت جگہوں کو سیاحتی نقشہ پر لانے وہاں یہاں کی قدیم روائتی بھائی چارہ، تہذیب و ثقافت کو فروغ دینا ہے جبکہ بے روزگار لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے. انہوں نے بھلیسہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مانگ کو دہراتے ہوئے کہا اس اتھارٹی کے قیام سے دور افتادہ علاقوں کی ترقی، روزگار و بہتری ممكن ہو سکے گی. اس دوران رنگا رنگ تمدنی و مذہبی پروگرام پیش کیا گیا جبکہ والی بال، رسا کشی ،گھڑ سواری و دیگر کھیل مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا
پدری میلہ اختتام پذیر، سینکڑوں لوگوں کی شرکت
