رانچی//ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے بلے باز چتیشور پجارا کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا 'ہیرہ' بتایا ہے ۔وراٹ نے میچ کے بعد کہاکہ ٹیم میں پجارا کافی اہم ہے لیکن لوگ اس بات کو سمجھ نہیں پاتے ہیں۔وہ ہمارے لئے کافی اہم کھلاڑی ہے ۔وہ ٹیم کے لیے ایک ہیرہ ہیں جو کافی پرسکون مزاج ہیں اور کبھی بھی دباؤ میں بلے بازی نہیں کرتے ۔یہی وجہ ہے کہ وہ بلے بازی کو ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔پجارا نے پہلی اننگز میں ریکارڈ 525 گیندوں میں شاندار 202 رنز بنائے ۔ان کی اس کارکردگی کے لیے انہیں ڈرا رہے میچ میں مین آف میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔شاندار فارم میں چل رہے پجارا 2016۔17 میں اب تک 66.26 کی اوسط سے 1259 رنز بنا چکے ہیں۔کپتان نے کہاکہ مجھے لگتا ہے ان میں ایک خاصیت یہ ہے کہ جب بھی ٹیم پر مشکلات آتی ہیں تو وہ طویل اننگز کھیل کر اسے ٹال دیتے ہیں۔اس سیزن میں وہ شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ انہوں نے کتنے رنز بنائے لیکن ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچانے میں ان کی اہم شراکت ہے ۔وہ زیادہ نہیں بولتے ہیں اور نہ ہی زیادہ شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔