رام بن //رام بن کے راج گڑھ کاناباتھی علاقے میں ایک فوجی اہلکارگشت کے دوران پتھر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 12راشٹریہ رائفل سے وابستہ سپاہی پرکاش چندٹھاکر ساکن غازی آباد اتر پردیش صبح کے وقت معمول کی گشت پرتھا جس دوران اوپر ی علاقے سے ایک پتھراس پر آن گرا جس کے نتیجہ میں وہ پھسل کر نیچے گہرئی کھائی میں جاگر ا۔اسے فوری طور پر دیگر اہلکاروں نے وہاںسے اٹھاکر آرمی ہسپتال بٹوت منتقل کیاتاہم تب تک وہ دم توڑ چکاتھا۔فوج کے مطابق مہلوک اہلکار دیگر پندرہ اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت کررہاتھا۔اس سلسلے میں رام بن پولیس نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 6نومبر کواسی بٹالین سے وابستہ لانس نائک منجیت سنگھ دوران گشت پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیاتھا۔اس طرح دو مہینوں میں اس نوعیت کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔