محمد تسکین
بانہال// سب ضلع رامسو کی تحصیل اْکڑال پوگل پرستان کے سینابتی کے علاقے میں عبدالرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ چیولی نامی ایک شخص ہفتے کی صبح ساڑھے پانچ بجے گرتے پتھروں کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک پانی سے چلنے والی اپنے آٹے کی چکی کے قریب تھا کہ اوپر پہاڑی پتھر گر کر اس کے سر میں لگا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بنا۔