سرینگر //سپیشل ڈی جی پی کواڈنیشن و لاء اینڈآرڈر شری ایس پی وید کی صدارت میں پولیس کنٹرول روم میں پولیس کے ا علیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں کشمیر صوبہ کے تمام ،ضلع ایس ایس پییز اور آرمڈ پولیس کے کمانڈنٹ و دیگر افسروں نے شرکت کی ۔سپیشل ڈی جی پی نے امن امان کو بر قرارکھنے اور ملی ٹینٹوں کے ساتھ نمٹنے کیلئے آرمڈ پولیس اور ایگزیکٹیو پولیس کے بیچ آپس میں بہتر تال میل رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کو دوران ڈیوٹی مشترکہ طور تربیت فراہم کرنے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ شر پسندا ورپتھرائو کرنے والے عناضر کی شناخت کرکے اُن کے خلاف کارروائی کریں ۔ انہوں نے محکمہ میں افسروں اور جوانوں کی کمی کو دور کرنے کی بھی یقین دہانی کی ۔انہوں نے پولیس افسروں کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنے کی صلح دی ۔میٹنگ میں آئی جی پی کشمیرجاوید مجتبیٰ گیلانی،آئی جی پی آرمڈوائی آر پی شری سنیل کمار،ڈی آئی جی وسطی کشمیر شری ایس پی پانی ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر شری اُتم چند اور ایس ایس پی کنٹرول روم سہیل منور میر بھی موجود تھے ۔