کانپور//وادی میںپتھرائو کرنے والے نوجوانوں سے مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی شہر کانپور میں معروف مندر سدھا ناتھ کے پجاری بال یوگی ارون پوری نے 13000افراد پر مشتمل عوامی فوج تیار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج سنگ اندازوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ ارون پوری نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم ہند نرندر مودی سے اجازت طلب کی ہے کہ اس رضاکارانہ فوج کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہاں پر فوج اور نیم فوجی دستوں کو سنگ بازی کا نشانہ بنانے والوںکو سبق سکھایا جا سکے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوںنے اس حوالے سے کانپور میں اس منصوبے کی عمل آوری کیلئے میٹنگیں بھی کی ہیں۔ ارون یوگی کے بقول ہر ایک بلدیاتی واڑ سے دس نوجوانوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے جبکہ دیگر 114بلدیاتی واڑوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی تیار کیا جارہا ہے۔ ارون پوری اور دوسرے پجاری بدھ کو ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں تاکہ وہ با ضابط طور پر ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم ہند اور صدر جمہوریہ سے’ جن سینا ‘ کو کشمیر جانے کی اجازت دیں۔