عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے 6 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔عوامی تقسیم کاری و امور صارفین کے وزیر ستیش شرمانے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی اہل شہری پیچھے نہ رہ جائے، محکمے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایس کے فریم ورک میں پہلے سے چھوڑے گئے اہل مستفید کی شناخت اور ان کو شامل کرنے کے لیے قائم کردہ اصولوں کی پابندی کریں۔ وزیر نے زور دیا”آرڈر کی ایک قابل ذکر شق بیوائوں اور طلاق یافتہ خواتین کو شامل کرنے پر توجہ دیتی ہے جو پہلے سسٹم کے تحت نہیں آتے تھے۔ محکمہ کو مطلع کرنے پر، ایسے افراد قومی غذائی تحفظ قانون (NFSA) کے تحت اپنی مالی حیثیت اور اہلیت کی بنیاد پر علیحدہ راشن کارڈ جاری کرنے کے اہل ہوں گے”،۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ پہل خوراک اور خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقوں کے درمیان ضروری سامان تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتی ہے، انکا کہنا تھا کہ چھ سال کی عمر کو پہنچنے والے بچوں کو اب مناسب زمروں جیسے AAY، PHH، NPHH، یادیگرزمروں کے تحت ان کے خاندانی راشن کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، بیوائوں اور طلاق یافتہ خواتین جو فی الحال PDS کے تحت نہیں آتی ہیں، انہیں PHH، NPHH، یا دیگر کیٹیگریز کے تحت الگ راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے جو ان کی مالی حالت اور NFSA قوانین کے تحت اہلیت کے لحاظ سے ہونگے۔وزیر موصوف روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) ہیڈکوارٹر اور ڈائر یکٹر فوڈ، کشمیر کے دفاترکا اچانک معائینہ کیا۔اُنہوںنے دورے کے دوران عملی اور اِنتظامی ریکارڈز کا بغور جائزہ لیا تاکہ حکومتی اصولوں کی پاسداری اور خدمات کی فراہمی میں مؤثریت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اُنہوں نے موقعہ پر موجود عملے سے روبرو گفتگو بھی کی، ان کے رول، درپیش چیلنجوں اور بہتری کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔