نئی دلی// ملکی سطح پر بینکنگ سروس آج سے متاثر ہونے کا احتمال ہے کیونکہ پبلک سیکٹر ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دو روز تک کام کاج کا بائیکاٹ کرنے کی کال دی ہے ۔تنخواہوں میں اضافہ کے حوالے سے چیف لیبر کمشنر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ بے نتیجہ ثابت ہونے کے بعد یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کی سبھی9اکائیوں نے ہڑتال کی کال دی ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین بینک ایسوسی ایشن ہمارے مطالبات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے اب ان کے پاس ہڑتال کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔ہڑتال کال کا اثر سرکاری بینکوں کے کام کاج پر زیادہ دکھائی دے گا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر جیسے کہ ایچ ڈی ایف سی ،آئی سی آئی سی آئی بینک ،ایکسس بینک سمیت دیگر بنکوں کا کاج کاج معمول کے مطابق چلے گا ۔