سرینگر//جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن چیئر مین بی آر شرما جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے ملاقی ہوئے ۔
چیئر مین کمیشن نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ کمیشن کے کام کاج سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ایل جی کو اُس روڑ میپ کے بارے میں جانکاری دی جو مختلف امتحانات اور انٹریوز منعقد کرانے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور جس کے ذریعے جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز اور دیگر خالی اسامیوں کےلئے تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
ایل جی نے کمیشن چیئر مین پر زور دیا کہ کمیشن کے کام میںہر ممکن بہتری لائی جانی چاہئے اور معیار کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کمیشن چیئر مین کو بتایا کہ وہ تقریوں کیلئے امتحانات اور انٹریوز کے عمل کو مزید شفاف بنائیں۔