جموں//امیدواروں کو خطہ اور مذہب کی بنیاد وں پر منتخب کرنے اور مستحق و ذہین امیدواروں کو نظر انداز کرنے کے لئے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے رام سینا کے ریاستی صدر راجیو مہاجن نے ریاستی سرکار اور بی جے پی کو جموں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ کھلم کھلا امتیازی سلوک روکنے کے لئے ذمہ دار قرار دیا ہے۔آج یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں راجیو مہاجن نے کہا کہ جے کے پی ایس سی سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے عمل میں غرمنصفانہ اور جانب دارانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں اور لداخ کے امیدواروں کے سداتھ امتیازی سلوک رکھا جا رہا ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ بی جے پی جو کہ اس وقت ریاستی حکومت تر میں برابر کی شریک ہے اس متیازی سلوک کو دیکھئے ہوئے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔راجیو مہاجن نے ریاستی سرکار سلوک پر اپنی خاموشی توڑیں اور انصاف کے تقاضوں کر پورا کریں بصورت دیگر ماضی میں شروع کی گئی امرناتھ لینڈ ایجی ٹیشن کے طرز پر صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔