Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پاک ۔افغان تعلقات میں تلخی پر گیلانی رنجیدہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 8, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 سرینگر//حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی نے پاکستان کو درپیش سرحدپار دہشت گردی اور پاک افغان سرحد کی طرف سے ہورہے دہشت گردانہ حملوں پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی مسلم دشمن ممالک ایک مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم بنانا چاہتے ہیں اور اس صورتحال کا سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے افغانستان کی سرزمین ایک لانچنگ پیڈ کے طور استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اور صیہونی طاقتوں کی سازش سے پہلے ہی کئی عرب اور افریقی مسلم ممالک میں قتل وغارت گری اور بربادی کی آگ بھڑک رہی ہے اور اب برادرکُشی کی یہ صورتحال یہاں بھی پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ گیلانی نے افغان سرحد سے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں تین چوکیوں پر ہونے والے حملوں میں ہوئے جانی نقصان پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی انسان (چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب اور کسی بھی ملک سے ہو) کے مرنے سے غم زدہ اور رنجیدہ ہوجاتے ہیں اور جب یہ مرنے والے دونوں طرف سے ایک ہی امت کے افراد ہوں تو یہ ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت صورتحال ہوتی ہے اور ہم اس پر خون کے آنسو بہاتے ہیں۔ کشمیر کے اسلام پسند راہنما نے پاکستان، افغانستان اور ایران کی حکومتوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ آپس کے اختلافات اور غلط فہمیوں کو دُور کرکے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش کریں اور ان قوتوں کا مل کر مقابلہ کرنے کی سوچیں، جو پوری مسلم امہ کا خاتمہ چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ لڑا کر کمزور بنانا چاہتی ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ پوری مسلم دنیا میں پاکستان کی جو اہمیت اور افادیت ہے، وہ اپنی جگہ مسلّم ہے اور یہ ملک مسلمانوں کے لیے ہر حیثیت سے ایک قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے بعد تمام مسلم دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ اس ملک کو ہر ممکن طریقے سے کمزور اور غیر مستحکم بنانا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے جہاں مغربی طاقتوں نے اس خطے کو سازشوں کا اڈہ بنایا ہے، وہاں بھارت بھی تمام تر ذرائع کام میں لیکر اس ملک میں افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے درپے ہے۔ گیلانی نے کہا کہ اس ساری صورتحال کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف رچائی جارہی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال ہورہی ہے۔ سویت روس نے افغانستان کو ہڑپنے کے لیے حملہ کیا تو پاکستان نے اپنے ملک کو داو¿ پر لگاکر اپنے افغان بھائیوں کی مدد کی۔ 40لاکھ کے لگ بھگ افغانی باشندوں نے ہجرت کرکے پاکستان میں پناہ لی تو اس ملک نے ہر طرح سے ان کا خیال کیا اور یقینی طور انصار کا کردار ادا کیا۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی محاذ پر آج جتنے بھی پیچیدہ مسائل درپیش ہیں، ان کا ایک بڑا محرک افغان جہاد بنا ہے اور اسی کی وجہ سے یہاں کئی جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہوں کو پنپنے کا موقع مل گیا ہے۔ گیلانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے افغانستان کی سویت روس سے آزادی کے لیے جو قربانی دی ہے، اس کا جواب قطعاً بھی یہ نہیں ہوسکتا کہ افغان سرزمین کو اس ملک کے خلاف استعمال کیا جائے اور یہاں سے دہشت گرد آکر پاکستان میں کارروائیاں کریں۔ افغان حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوشش بروئے کار لائے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ کشمیری رہنما نے پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ان محرکات پر توجہ مرکوز کریں، جو باہری دشمن کو اندر سے تقویت پہنچانے کی باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے ان کٹھ ملاو¿ں اور نیم خواندہ مولویوں پر لگام کسنے کا مشورہ دیا، جو مسلمانوں کے درمیان میں تفرقوں کے بیج بو رہے ہیں اور مسلکی اختلافات کو ہوا دیکر اس امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کا کارِ بد انجام دے رہے ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ اس سلسلے میں نظریاتی دینی تنظیموں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں حکومتی اداروں کا ہاتھ بٹائیں اور عوام تک دین کی اصل تعبیر پہنچانے کے لیے اپنی دعوتی سرگرمیوں میں سُرعت پیدا کریں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بڈگام پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی
تازہ ترین
ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری میں تاخیر کیوں؟ وحیدہ پرہ کا حکومت سے سوال
تازہ ترین
پہلگام واقعے کے باوجود یاتریوں میں زبردست جوش و جذبہ ہے:ست پا ل شرما
تازہ ترین
مہمان نوازی میں مشہور کشمیر نے ہمیشہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا: سریندر چودھری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

July 2, 2025
کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?