Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

پاک ٹیم کی جیت پر کشمیرشادماں !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 8, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
’’ کھیل محض کھیل ہوتا ہے ــــــــ، اس کی سر حدیں نہیں ہوتیں ،نہ کوئی مذہب یا قومیت بلکہ کارکردگی ہی کھلاڑی کی اصل شناخت ہوتی ہے‘‘ ـــــــــــــــــــــــــــــــ۔ یہ کھیل کے بارے میں ایک پُراناقول ہے جو اگر چہ کسی وقت قابل عمل ہوتا ہے لیکن کشمیر میں پاک  بھارت کرکٹ مقابلوں کے دوران اس کا اطلاق دیکھنے میں نہیں ملتا۔ ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان جب بھی کوئی کھیل کا مقابلہ ہوتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مقابلہ کسی کرکٹ کے میدان میں نہیں کھیلا جاتا بلکہ اسلام آباد یا دہلی کے میں ایک نفسیاتی جنگ لڑی جاتی ہے ۔ حال ہی میں 17؍جون کو انگلینڈ میں ٹورنا منٹ کے فائینل میں جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو صرف ساڑھے30؍اوورس میں 180؍رنوں سے ہرا کر آئی سی سی چمپینز ٹرافی اپنے نام کرلی تو اس شاندار جیت پر کشمیر میں رمضان المبارک میں جوجشن منایا گیا اس کی مثال عصری تاریخ کشمیر میں نہیں ملتی۔ کپواڑہ سے لے کر کشتواڑ تک پوری وادی میں مختلف علاقوں میں پٹاخے سر کئے گئے ، چراغاں کیا گیا، آتش بازی چھوڑی گئی ۔ نو جوانوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کئے۔ پوری وادی پاکستانی ٹیم کے تو صیفی گیتوں اور پٹاخوں سے گونج اُٹھی ۔ نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں ، نذر و نیاز کے پنڈال لگائے گئے اور کہیں خواتین نے روایتی وَن وُن سے جشن کا سماں باندھا ۔ ہوسٹلوں میں مقیم طالبات نے مقبول کشمیری گیت کو صدابند کر کے وٹس اَپ پر وائرل کر دیا ، یہاں تک کہ نوجوانوں کا ایک گروپ رات 11؍بجے خوشی مناتے ہوئے حریت لیڈر اور خانہ نظر بند میر واعظ عمر فاروق کے گھر پر پہنچ گئے اور وہاں پر پٹاخے سرکرائے ہوئے عمر فاروق کو خوشی میں شامل کردیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس فتح پر مزاحمتی لیڈروں نے پاکستانی ٹیم کو مبارک بادپیش کی عوامی اتحاد پارٹی اور ممبر اسمبلی انجینئر رشیدنے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر کشمیر کے جشن کو ریفریڈم سے تعبیر کیا۔ میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کی جیت پر ٹویٹ کر کے اپنے تاثرات میں لکھا۔ ’’ ہر طرف آتش بازی ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عید قبل از وقت آئی ، بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا ۔ پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارک باد ‘‘ ۔ اس ٹویٹ پر سابق کپتان گوتم گھمبیر نے لکھا ’’میر واعظ آپ کے لئے ایک تجویز ہے آپ سرحد پار کرکے اس پار کیوں نہیں جاتے ؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں اور عید کا جشن ملے گا‘‘ سابق وزیر قانون اور این پی پی کے سینر لیڈر ہرش دیوسنگھ نے اس کے ردعمل میں میر واعظ کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے لوگوں کی سرگر میوں پر مکمل لگام دی جانی چاہئے جب کہ نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل مذمت ہے کہ کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں ہورہا ہے اور علحیدگی پسند پاکستانی ٹیم کے لئے تالیاں بجاتے پھر رہے ہیں ۔
کشمیر میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر جشن پہلی دفعہ نہیں منایا گیا بلکہ اسے قبل بھی جب بھی ان دوٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ ہو ا تو کشمیریوں کے نزدیک یہ مقابلہ ایک ایٹمی جنگ سے کم نہ تھی ۔ 1992 ء میں رمضان المباک میں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے عالمی کپ جیت لیا تو یہاں پر جشن منایا گیا ۔ ان دنوں عسکری تحریک یہاں پر زوروں پر تھی عسکریت پسندوں نے بہت ساری جگہوں پر ہوائی فائرنگ کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ عسکری تحریک سے قبل بھی مختلف مواقع پر پاکستانی ٹیم کی فتح پر کشمیری نے اپنی خوشی کا بر ملا اظہار کیا ہے ۔1986 میں شارجہ کے کرکٹ گراونڈ میں جاویدمیاں داد نے جب میچ کے آخری گیند پر فیصلہ کن اور تاریخ ساز چھکا لگا کر ناممکن کو ممکن بنا دیا تو کشمیری عوام اس پر خوش سے پھولے نہ سمائے ۔ اس موقعہ پر سرینگر کے اندرونی علاقے میں رات گئے تک پٹاخے سر کیے گئے ۔ شہر خاص سری نگر ( ڈاؤن ٹاون )میں نوجوانوں نے رات کے وقت سڑکوں پر ٹائر جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 
12اکتوبر 1983 ءمیں جب سرینگر کے امر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کشمیر میں پہلی مرتبہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان عالمی ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ میچ کھیلا گیا تو اس دن بھی کشمیریوں نے اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کی ۔ بھارتی ٹیم ان ہی دنوں لارڈس کے تاریخی کرکٹ میدان میں عالمی کرکٹ کپ جیت کر آئی تھی ۔ میچ کے دوران کشمیریوں نے ویسٹ انڈیز کی کھل کر حوصلہ افزائی اور بھارتی کھلاڑیوں کی ہوٹنگ کر کے ان پر بوتلوں ، انڈوں ،پتھروں اور ٹماٹروں کی بارش کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی۔ کشمیریوں کا یہ عجیب وغریب رویہ دیکھ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی حیران تھے۔ انہیں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ اپنے ہی وطن میں ھوم گروانڈ پر کھیل رہے تھے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کو ایسا محسوس ہورہا تھاکہ وہ اپنے وطن سے دور لاہور کے غدافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف کوئی میچ کھیل رہے تھے ۔لنچ بریک کے دوران کئی نوجوانوں نے اسٹیڈیم میں گراونڈ/ پیچ کو کھود کر اعلان کیا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، لہٰذا بھارت یہاں عالمی مقابلوں کا اہتمام نہیں کرسکتا ۔ اگرچہ بعد میںحکومت نے شوکت بخشی، مشتاق الاسلام اور شبیر احمد شاہ کے خلاف ریاست کی سا  لمیت کو خطرہ سے دوچار کرنے کے الزام میں PSAکے تحت نظر بند کیا تاہم2011میں عدالت نے اس کیس کو خارج کر کے سبھی ملزماں کو باعزت بری کردیا ۔اس طرح اس حقیقت کو تقویت ملی کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔ 1986میں اگرچہ اسی اسٹیڈیم میں ایک اور میچ کھیلا گیا تاہم تماشایوں کو اندرجانے کی اجازت نہ تھی اور صرف پولیس اور فوج کے جوانوں کو ہی سیول وردی میں میچ دیکھنے کی اجازت تھی تاکہ ہزیمت سے بچاجاسکے۔
پاک بھارت کرکٹ مقابلوں سے جُڑے ہوئے یہ تاریخی واقعات اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ کشمیر یوں کے دلوں میں پاکستان نواز اور ہند مخالف جذبات کوٹ کوٹ بھرے ہوئے ہیں ۔ یہاں تک کہ اگر کشمیر کے بیوروکریٹوں اور ہند نواز سیاستدانوں کے دلوں کو کسی ماہر امراض قلب یا جدید ترین مشین کے ذریعے تجزیہ کیا جائے تو وہاں پر بھی یہی جذبات دیکھنے کو ملیں گے ۔ یہ جذبہ جنوں کی حد تک رچا بسا ہو اہے ۔ معصوم بچوں سے لے کر بزرگوں تک ،تعلیم یافتہ افراد سے لے کر اَن پڑھ خواتین پاک بھارت کرکٹ میچوں کی کمنٹری اردو ، ہندی اور انگریزی میں آسانی کے ساتھ سن سکتے ہیں ۔ بسااوقات اس جنون میں یہاں کے لوگ نماز بھی چھوڑ دیتے ہیں اور پاکستانی جیت کے لئے دعائیں مانگتے ہیں ۔پاکستان کھلاڑیوں کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھ لیتے ہیں۔سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آخر کشمیر یوں کے دلوںمیں پاکستان کے تئیں یہ ہمدردیاں اور محبت اور بھارت کے خلاف نفرت اور تکدر کیوں پیدا ہو رہا ہے ؟ تاریخی سچ تو یہی ہے کہ یہ دلی جذبات1990ئسے شروع ہوئی ملی ٹینسی سے نہیں بلکہ تقسیم ہند کے بعد سے ہی پیدا ہوگئے کیونکہ لوگوں کو اس بات کا احساس ہے کہ انہیں زور زبردستی بھارت کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ ماہرین نفسیات اور انسانی طبائع کے ماہرین کے مطابق اگر انسانی جذبات کی قدرنہ کی جائے اور صحیح رُخ دینے کے بجائے انہیںدبایا جائے تو یہ جذبات آتش فشاں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جن کے بھیانک نتائج  کبھی بھی لاوا کی صورت میں بر آمد ہوسکتے ہیں ۔ لہٰذا بھارت کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کے جذبات واحساسات کی قدر کرتے ہوئے مسلٔہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے پُر امن طریقے سے اقدامات اٹھائیں تاکہ نفرت و تکدر کی یہ فضا باہمی اعتماد و مفاہمت میں بدل جائے۔ 

 
 
 
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لورن میں آسمانی بجلی گرنے سے 10بھیڑیں ہلاک
پیر پنچال
بغیر اجازت انشورنس کٹوتی و صارفین کیساتھ مبینہ غیر اخلاقی رویہ بدھل میں جموں و کشمیر بینک برانچ ہیڈ کے خلاف لوگوں کاشدیداحتجاج
پیر پنچال
انڈر 17کھیل مقابلوں میں شاندار کارکردگی | ہائرسیکنڈری اسکول منڈی نے کامیاب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
پیر پنچال
نوشہرہ سب ڈویژن میں پانی کی شدید قلت،لوگ محکمہ کیخلاف سراپا احتجاج شیر مکڑی کے لوگوں نے ایگزیکٹیو انجینئر کے سامنے شکایت درج کروائی
پیر پنچال

Related

کالممضامین

سیدالسّادات حضرت میرسید علی ہمدانی ؒ ولی اللہ

June 2, 2025
کالممضامین

شاہ ہمدان رحمۃ اللہ علیہ کا عرسِ مبارک | الہامی نگرانی اور احتساب کی ایک روحانی یاد دہانی عرس امیر کبیرؒ

June 2, 2025
کالممضامین

شام میں ایک نئی صبح ندائے حق

June 1, 2025
کالممضامین

تمباکو نوشی مضرِ صحت ،آگہی کے ساتھ قانونی کاروائی کی ضرورت سالانہ ایک کروڑافراد لقمۂ اجل اوربے شمار مہلک بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?