پاک بھارت آبی تنازع, واشنگٹن بات چیت ناکام

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 واشنگٹن//ورلڈ بینک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آبی تنازع کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت اجلاسوں میں ایک بھی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ورلڈ بینک نے انڈس واٹرتریٹی معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح مذاکرات کا دور 14 اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک سمیت عالمی بینک نے بھی مذاکرات کو سراہا اور معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔عالمی بینک نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پاک بھارت آبی تنازعے کے حل کے حوالے سے ہونے والے اب تک کے تمام اجلاسوں میں پیش کئی گئی کسی بھی ایک رائے پر اتفاق نہیں ہوسکا ،تاہم عالمی بینک آبی تنازع کو پرامن انداز میں حل کے لئے کام جاری رکھے گا اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت غیر جانبدارانہ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرزمیں ہوئے۔ بھارت نے کشن گنگا،رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کئے اورپاکستان کی جانب سے کسی بھی آپشن کوقبول کرنے سے انکار کر دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ورلڈ بینک کی جانب سے دی گئی تجاویز پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ بھارت سندھ طاق معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاؤں پر ڈیمز اور بجلی کے پیداواری یونٹس تعمیر کررہا ہے۔جس پر پاکستان نے اعتراض کیا ہے اور معاملہ ولڈ بینک تک پہنچ گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *