Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاک بھارت آبی تنازع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن// پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پانی کے تنازع پر ہونے والے مثبت مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے کا دوستانہ حل سامنے آنے کی امید ہے۔رواں ماہ یکم اگست کو عالمی بینک نے بھی اپنی پریس ریلیز میں خیرسگالی اور باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں مثبت تبدیلی کی جانب اشارہ کیا تھا۔مذاکرات کے دوران پاکستان اور بھارت کے وفود 330 میگا واٹ کے کشن گنگا اور 850 میگا واٹ کے ہائیڈور الیکٹرک پاور پلانٹ کے منصوبوں پر رضا مند نہیں ہوئے اور نہ ہی ورلڈ بینک ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہے۔اسلام آباد کا ماننا ہے کہ دونوں منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔خیال رہے کہ کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ بھات کے زیر انتظام کشمیر میں دریائے جہلم جبکہ رتلے پاور پلانٹ دریائے چناب پر تعمیر کیے جارہے ہیں۔پاک بھارت آبی تنازع پر گہری نظر رکھنے والے ایک بین الاقوامی ماہر نے ڈان کو بتایا کہ یہ گذشتہ کئی سالوں میں پہلی مرتبہ ہوا کہ دونوں اطراف سے اپنی روایتی پوزیشن پر بات کرنے کے بجائے تعمیری گفتگو ہوئی جبکہ گذشتہ ملاقاتوں میں کئی مرتبہ دونوں ممالک کی جانب سے رسمی سلام دعا کا بھی تبادلہ نہیں ہوا۔دونوں ممالک کے وفود اپنے ممالک واپس جا چکے ہیں اور عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آنے والے خیالات کے بارے میں اپنی حکومتوں کو آگاہ کریں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی مدد سے پانی کے تنازع کے حل کے لیے ایک معاہدہ ہوا جسے ’سندھ طاس معاہدہ‘ کہا جاتا ہے، یہ معاہدہ دنیا کے کامیاب ترین معاہدوں میں سے ایک ہے۔حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آبی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔بھارت، پاکستان کی کشمیر پالیسی پر اثر انداز ہونے کے لیے پانی کا سہارا لیتا ہے جبکہ اسلام آباد ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھتا ہے۔عالمی بینک نے دونوں ممالک کے درمیان جاری اس کشیدگی کے پیش نظر گذشتہ ماہ منعقد ہونے والی ملاقات کی بات چیت کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔تاہم یکم اگست کو عالمی بینک کی جان سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ستمبر میں آبی مسائل پر دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔عالمی بینک کے بیان کے ایک اقتباس کے مطابق ورلڈ بینک نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں بیان کردہ رکاوٹوں سے مشروط اپنی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ بنانے کے لیے اجازت دے دی تھی۔بھارتی میڈیا میں ورلڈ بینک کے بیان کے اس اقتباس کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عالمی بینک نے پانی کے مسئلے پر بھارت کی پوزیشن مان لی ہے۔بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے فوری بعد ورلڈ بینک نے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ اقتباس میں جو بات کہی گئی ہے وہ سندھ طاس معاہدے میں موجود ہے، تاہم کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے حوالے سے ابھی بھی دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔پاکستان نے عالمی بینک سے درخواست کی تھی کہ ہائیڈرو پاور بروجیکٹ کے حوالے سے اس کے خدشات پر ایک ثالثی عدالت قائم کی جائے جبکہ بھارت کا اس معاملے میں کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی جانچ کے لیے غیر جانبدار ماہرین کا تقرر کیا جائے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?