Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پاکستان کے35 کھلاڑیوں کیلئے نیا سینٹرل کانٹریکٹ: عمر اکمل ڈراپ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جہاں خراب کارکردگی کے باوجود احمد شہزاد اور وہاب ریاض کنٹریکٹ کے حصول میں کامیاب رہے البتہ عمر اکمل فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال ہونے والی ریٹائرمنٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمر اکمل کا نام شامل نہیں۔کارکردگی کے بجائے نت نئے اسکینڈلز اور فٹنس مسائل کے سبب خبروں کی زینت بننے کا فن جاننے والے عمر اکمل اس مرتبہ پی سی بی حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور بالآخر سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔تاہم حیران کن طور پر خراب کارکردگی کے باوجود اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور وہاب ریاض سینٹرل کانٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔احمد شہزاد کی فہرست میں شمولیت اس لیے بھی حیران کن معلوم ہوتی ہے کہ گزشتہ سال کے دوران انہوں نے محض چار ون ڈے، چار ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے اور تمام ہی میچز میں ان کی کارکردگی واجبی رہی لیکن اس کے باوجود انہیں سی کیٹیگری ایوارڈ کردی گئی۔وہاب ریاض خراب کارکردگی کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ تو حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن مستقل ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی سے نہ بچ سکے اور انہیں ی سے سی کیٹیگری میں بھیج دیا گیا جبکہ راحت علی بھی بی سے سی کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد خلا کو پر کرنے کیلئے آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین اور عمر امین کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے لیکن فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ محمد رضوان اور محمد حسن کو وکٹ کیپر کی حیثیت سے فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انڈر23 سطح پر عمدہ کھیل پیش کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔یکم جولائی 2017 سے شروع ہونے والے نئے کنٹریکٹ میں 35 کھلاڑیوں کو معاہدے سے نوازا گیا ہے جس میں 10 کھلاڑیوں کو معاہدے سے محروم ہونا پڑا جبکہ 15 نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کو ساڑھے چھ لاکھ، کیٹیگری بی کو ساڑھے چار لاکھ، سی کیٹیگری کو دو لاکھ 60 ہزار جبکہ ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں ایک لاکھ 79 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔اے کیٹییگری میں تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور محمد عامر شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں بابر اعظم، عماد وسیم، حسن علی اور اسد شفیق کو رکھا گیا ہے۔کیٹیگری سی میں وہاب ریاض، احمد شہزاد، راحت علی، حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، محمد عباس اور شاداب خان جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ڈی کیٹیگری میں محمد نواز، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میر حمزہ، محمد حسن، عمر امین، محمد اصغر اور محمد عرفان شامل ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
جموں و کشمیر: وزیر اعظم نریندرمودی نے دنیا کے سب سے اونچے ‘چناب ریل پل’ کا افتتاح کیا
تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ بسنت گڑھ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندرمودی ریاسی پہنچے،چناب ریل برج کا دورہ کیا
تازہ ترین

Related

سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ہم وطن گرینڈ ماسٹر ارجن کو شکست دی

June 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?