لندن پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کے امکانات کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں آٹھویں رینکنگ ٹیم کے طور پر اتر رہی ہے اور اس کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دو دیرینہ حریف ٹیموں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چار جون کو ایجبسٹن میں مقابلہ ہونا ہے جو گزشتہ چمپئن ٹیم کے لئے ان کا پہلا میچ ہوگا اور اس تعلق سے دونوں ہی ٹیموں پر ابھی سے کافی دبا¶ ہے ۔ہندوستان اور پاکستان کا سامنا آخری بار ایڈیلیڈ میں 2015 کے عالمی کپ میں ہو اتھا۔اظہر علی کے بعد ٹیم کے کپتان بنے سرفراز نے ہندوستان کے خلاف طویل انتظار والے میچ کے بارے میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ اگر پاکستان صرف ہندوستان پر فتح حاصل کرلے تو اس پر پاکستانی ناظرین ٹورنامنٹ جیت جانے سے زیادہ خوش ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ''ہم ہندوستان کے خلاف میچ کے بارے میں پر اعتماد ہیں۔ فی الحال ہماری پوری توجہ پریکٹس میچ میں اچھی تیاری کرنے پر ہے ''۔پاکستان ایجبسٹن میں اپنا پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش سے کھیلے گا۔سرفراز نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ٹیم کے لئے سب سے اہم ہوتا ہے کیونکہ پورے ملک کی امیدیں ان پر ٹکی ہوتی ہیں اور وہ بھی بطور ٹیم اپنا 100 فیصد اچھا کھیل کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ''ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے ۔ ہر کھلاڑی اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور جب ہم سب یکجا ہوں گے تو نتائج اچھے ہی ہوں گے ''۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ان کی ٹیم خطاب جیتنے والی پسندیدہ ٹیموں میں شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ''ہماری ٹیم کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اور ہم 'انڈر ڈاگ' کی شبیہ کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور کھل کر کھیلیں گے ''۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہم وہ بھلے ہی آٹھویں رینک کے طور پر چیمپئنز ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کر پائے ہوں لیکن پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔یو این آئی