سرینگر//محاذآزادی کے سرپرست اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ٹکراؤ اور محاذ آرائی کا ماحول پیدا کر کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے لئے الگ تھلگ ماحول پیدا کرے گا تو بھارت میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے بھی پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کشمیریوں کو بندوق کی نوک پردبانے کی پالیسی فرسودہ ہوچکی ہے اور چوتھی نسل کے نوجوان عزم و ہمت اور جوش و جذبہ کے ساتھ مزاحمتی تحریک میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔ انقلابی نے کہا کہ تہاڑ جیل کی رسیوں نے مقبول بٹ اور افضل گورو کے اجسام کو توروکے رکھا لیکن اُن کی رُوح یہاں ہر گھر کی زینت بنی ہے۔انہوں نے کہا ’’ جمہوریت کی مٹی پلید کرکے انتخابات کا ڈرامہ رچانے سے کیا حاصل ہوگا؟ ہم دیوارِ برلن(LOC) کا مکمل انہدام چاہتے ہیں‘‘۔