اسلام آباد//پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جوہری تکنیک کے پرامن مقاصد کے استعمال میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ کے تجربے کے پیش نظر اسلام آباد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھاتے ہوئے مسلسل عالمی ترقی کے مقاصد کے حصول میں شراکت کے لئے تیار ہے ۔مسٹر عباسی نے آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل یوکیا آمنو سے پیر کو پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے ایشوز پر بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جوہری توانائی کے شہری استعمال میں اہم تجربات کی وجہ سے آج ملک اس مقام پر کھڑا ہے جہاں سے وہ آئی اے ای اے کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں میں ایک سروس پرووائڈر کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔مسٹر عباسی نے پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں فروغ دینے میں آئی اے ای اے کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک کی جوہری توانائی کی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں آئی اے ای اے سربراہ کو آگاہ کرایا۔یو این آئی