سرینگر//وزیراعظم ہندنریندرامودی نے”نوازکے پاکستان کونفرت نواز“قراردیتے ہوئے الزام لگایاکہ ہمسایہ ملک کامقصدموت اورتباہی پھیلانے کے بغیرکچھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ باہمی تنازعات نہیں بلکہ نفرت پرمبنی نظریات امنِ عالم کیلئے بڑاخطرہ ہے۔ وزیراعظم ہندنریندرامودی نے سری لنکاکی راجدھانی کولمبومیں مہاتما بدھ کی تعلیمات اورفلسفہ امن پرمنعقدہ” بین الااقوامی نوعیت کی ویشاکھ نامی کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے واضح کردیاکہ ملکوں کے اندراوردوممالک کے درمیان موجودتنازعات امن ِ عالم کیلئے کوئی بڑاخطرہ نہیں بلکہ بقول مودی اصل خطرہ وہ نظریات ہیں جن کے ذریعے علاقائی اورعالمی سطح پرتشدداورنفرت کوفروغ دیاجاتاہے ۔وزیراعظم ہندنے قریب ترین ہمسایہ ملک پاکستان کانام لئے بغیرکہاکہ کچھ ملکوں کی پالیسی اسی نظریہ پرمنحصرہے کہ تشدداورمنافرت کوبڑھاﺅادیاجائے ۔ مودی نے نوازشریف ملک کے پاکستان کونفرت نوازقراردیتے ہوئے الزام لگایاکہ ہمسایہ ملک کامقصدموت اورتباہی پھیلانے کے بغیرکچھ نہیں ۔اُنہوں نے براہ راست پاکستان کانام لئے بغیرپھرکہاکہ تشدداورنفرت کے نظریہ کوفروغ دینے والے مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس کی پالیسی کامقصدصرف موت اورتباہی پھیلاناہوتاہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تشدد اور نفرت پر مبنی نظریہ دنیا میں امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج امن قائم کرنا ہے اور امن کے لئے ممالک کے درمیان تضاد ضروری نہیں ہے۔وزیراعظم ہندنریندرامودی نے کہاکہ ہمارے علاقے(جنوبی ایشیائ) میں دہشت گردی کی لعنت تباہ کن جذبات کی ایک ٹھوس مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے علاقے میں نفرت کے ان نظریات اور ان کے حامیوںنے مکالمے کادروازہ بندرکھاہے جبکہ اُن کے ہاں موت اور تباہی کے دروازے کھلے نہیں ہیں۔