یو این آئی
سرینگر// فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے مسلسل تیسری بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کپوارہ کے نوگام اور بارہمولہ کے بونیار سیکٹر میں فائرنگ کی۔ان کا کہنا ہے کہ فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے اس کا بھر پور اور موثر جواب دیا۔فوجی ذرائع نے بتایا‘26 اور 27 اپریل 2025 کی درمیانی شب، پاکستانی فوج کی چوکیوں نے لائن آف کنٹرول کے پار توتماری گلی اور رام پور سیکٹرز کے بالمقابل علاقوں میں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہاں تعینات دستوں نے مناسب چھوٹے ہتھیاروں سے موثر جواب دیا۔’یہ مسلسل تیسری رات ہے کہ جب پاکستانی فوج نے ایل او سی کے ساتھ کئی مقامات پر فائرنگ کی۔ایل او سی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ 22 اپریل کو پہلگام میں حملے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا ہے۔