جمائیکا// لیگ اسپنر یاسر شاہ (154 رن پر آٹھ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرا لی۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں 63 رن پر چھ وکٹ لے کر یاسر نے میزبان ٹیم کو 52.4 اوور میں محض 152 پر ڈھیر کر دیا تھا جس سے کیریبین ٹیم پاکستان کے سامنے جیت کے لیے محض 32 رنوں کا معمولی ہدف ہی حاصل کر سکی۔ پاکستان نے 10.5 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 36 رن بنائے اور جیت اپنے نام کر لی۔کپتان مصباح الحق نے ناٹ آؤٹ 12 رن اور بابر اعظم نے ناٹ آؤٹ نو رن بنائے ۔ شینن گیبریل، الجاري جوزف اور دیویندر بشو کو ایک ایک وکٹ ملا۔ لیگ اسپنر یاسر پاکستان کی جیت میں ہیرو رہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں کل آٹھ وکٹ لئے ۔ یاسر نے دوسری اننگز کے چھ وکٹ کی بدولت ٹیسٹ میں نویں بار اننگز میں پانچ وکٹ لینے کی کامیابی درج کی۔ وہ اپنی اس کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ منتخب کئے گئے ۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل پاکستان سے 121 رن پیچھے تھی اور صبح اس نے چار وکٹ پر 93 رن سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ لیکن یاسر نے اوپنر کارلائیس بریتھویٹ (14)، کیرون پاول (49)، شمرون ھیتمایر (20)، شائي ہوپ (6)، الجاري جوزیف (ایک) اور شینن گیبریل (صفر) کے وکٹ لے کر کیریبین اننگز کو دو گھنٹے میں ہی 152 پر ڈھیر کر کے ٹیم کو جیت دلا دی۔ اس سے پہلے یاسر نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں کل ہی چار وکٹ لئے تھے ۔ یاسر کے علاوہ محمد عامر نے 20 رن پر ایک، محمد عباس نے 35 رن پر دو اور وہاب ریاض نے 29 رن پر ایک وکٹ لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ 30 اپریل سے چار مئی تک برج ٹاؤن اور تیسرا اور آخری میچ روسیو میں 10 سے 14 مئی تک کھیلا جائے گا۔یو این آئی