پاکستان کی اہمیت و سالمیت کا ادراک لازمی:قاسم فکتو

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//مسلم دینی محاذ کے محبوس امیر ڈاکٹر محمد قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اہمیت، سا لمیت، ترقی اور استحکام برصغیر کو بھارت اور آریہ ورت میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ برصغیر میں اسلام کے نام پرقائم کیا گیا یہ خطئہ ارضی اور جہاں قرار دار مقاصدکے ساتھ ہی نہ صرف اسلام کو آئینی اور سرکاری حیثیت حاصل ہوگئی بلکہ یہ بات بھی ہمیشہ کے لئے طے ہوگئی کہ پاکستان کے پارلمینٹ میں قر آن اور سنت کے خلاف کسی بھی طرح کی قا نون سازی نہیں کی جاسکتی، بد قسمتی سے آج تک پاکستانی حکمران آئین پاکستان کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے ہیں، حکمرانوں کی غیر اسلامی حرکتوں اور ظلم سے پاکستان کی نظریاتی بنیادیں اور آئینی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی ، اس لئے پاکستان کو سیکولر ملک کہنے والے پاکستان کی نظریاتی بنیادوں اور آئین پاکستان سے بے خبر معلوم ہوتے ہیں۔پاکستان دشمنی انسان کو خواہ وہ اچھا مسلمان اور آزادی پسند بھی کیوں نہ ہونہ چاہتے ہو ے بھی بھارتی خیمے میں پہنچا دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حیثیت کو صرف مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دیکھنا انتہائی خودغرضانہ اور مطلب پرستانہ سوچ ہے۔ اس بات کا ا عتراف پوری دنیا کو ہے کہ بھارت کو نظریاتی اور عسکری طور صرف پاکستان سے مزاحمت کا سامنا ہے،بھوٹان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ا فغانستان کے حکمرانوں نے عملاً بھارت کی سیاسی حاکمیت کو قبول کیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *