نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر کے امیدوار ونکیا نائیڈو نے آج پاکستان کو کہا کہ وہ یاد کرے کہ 1971کی جنگ میں اس کا کیا حشر ہوا ۔ ہمارے ہمسایہ ملک کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ دہشت گردی کی مددکرنا اس کے حق میں نہیں ہے۔ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور ا سکا کوئی مذہب بھی نہیں ہے لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو اپنے سیاسی اغراض ومقاصد کے لئے استعمال کیا ۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جنگ بندی لائن پر آئے دن خلاف ورزی ہورہی ہے۔ پچھلے مہینے پاکستان کی گولہ باری سے 9فوجیوں کے علاوہ کئی لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی فوجیں دراندازی کی کئی کوششیں کیں۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں مداخلت کرکے وہاں بدامنی قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان پرامن ملک ہے لیکن جب بار بار اس پر حملے کئے جا ئیں گے تو ہم اپنے ملک کو بچانے کے لئے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔