Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پاکستان کو 10 سال بعد ہوم سیریز میں شکست

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 11, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
دبئی/سری لنکا نے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔اس میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو فتح کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم پہلے ہی سیشن میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے سنچری اور کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری بنائی لیکن یہ دونوں اپنی ٹیم کو وائٹ واش کی ہزیمت سے بچانے میں ناکام رہے۔یہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں پہلی شکست ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر چلی جائے گی۔منگل کو آخری دن جب کھیل شروع ہوا تو کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق مجموعی سکور کو 27 رنز کے اضافے کے بعد 225 تک لے گئے۔تاہم اس موقع پر سرفراز احمد پریرا کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے پردیپ کو کیچ دے بیٹھے۔سرفراز اور اسد کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے اب تک 173 رنز کی شراکت ہوئی۔ یہ دونوں اس وقت کریز پر آئے تھے جب دوسری اننگز میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی صرف 52 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے۔سرفراز کی جگہ آنے والے محمد عامر چار رنز ہی بنا سکے اور پریرا کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اسد شفیق نے دس چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 11ویں سینچری مکمل کی۔آؤٹ ہونے والے اگلے بلے باز یاسر شاہ تھے جو ہیرتھ کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ اس سیریز میں سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر کی یہ اس اننگز میں پہلی وکٹ تھی۔اسد شفیق 112 رنز کے سکور پر لکمل کی گیند پر کیچ ہوئے تو پاکستان کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔آؤٹ ہونے والے آخری پاکستانی بلے باز وہاب ریاض تھے جنھیں سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے ہیرتھ کی گیند پر کیچ کیا۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دلروان پریرا نے پانچ، ہیرتھ نے دو جبکہ لکمل،گمانگے اور فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ لی۔خیال رہے کہ سری لنکا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے۔ اس اننگز کی خاص بات اوپنر کرونا رتنے کے شاندار 196 رنز تھے۔اس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی تاہم فالو آن کے باوجود سری لنکا نے پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکا نے ابوظہبی میں کھیلا گیا اس ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 رنز سے جیتا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مودی حکومت کے 11 سال کا ’سنہری دور‘ عوامی خدمت کے تئیں عزم اور لگن کاثبوت :امیت شاہ
برصغیر
این ڈی اے کے 11 برس: ملک سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بن گیا ہے :وزیر اعظم مودی
برصغیر
پہلگام حملے کے بعد مسلح افواج نے 3 دن میں پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: لیفٹنٹ گورنر
تازہ ترین
کشمیر کی مزید 6 روایتی دستکاریوں کے لئے جی آئی رجسٹریشن حاصل کرنے کا عمل شروع
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?