جموں//مرکزی وزیرڈاکٹرجتندر سنگھ نے خبردارکیاکہ پاکستان کوایساسبق آموزجواب دیاجائیگاجوابتک کبھی نہیں دیاگیا ہے۔وزیراعظم آفس میں تعینات مرکزی وزیرڈاکٹرجتندر سنگھ نے جموں میں ایک تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان فوج اوررینجرس اپنی حرکتوں سے بازنہیں آرہے ہیں ،اسلئے بھارتی فوج کی جانب سے ایسی مثالی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،جوابتک کبھی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ڈاکٹرجتندر سنگھ نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ خوداسبات کے گواہ ہیں کہ جوکارروائی حالیہ کچھ ماہ کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے عمل میں لائی جارہی ہے ،ایسی کارروائی اسے پہلے کبھی نہیں کی گئی تھی ۔انہوں نے واضح کیاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے جان ومال کوتحفظ فراہم کرناسرکاراورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،اوراسی ذمہ داری کے تحت لگ بھگ ایک ہزارلوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا ہے۔