اسلام آباد // پاکستان نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزی کر کے صورتحال کشیدہ بنا رہا ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے کناری کشی نہیں کرسکتا۔وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر خان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ مشرقی سرحد پر ہمارے ہمسائیہ کو منفی طرف عمل سے گریز کرنا چاہیے،بجائے اسکے اسے غیر مشرط بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے‘‘۔انہوں نے کہا کہ 5سال کے دوران پاکستان نے کشمیریوں کی ہر سطح پر آواز بلند کی۔انکا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے سرحدوں پر کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے علاقائی تنظیم سارک کی افادیت بھی کمزور کرنے کی کوشش کی اور 2016کے بعد اسکا کوئی اجلاس بھی منعقد نہیں کیا جاسکا ہے۔