Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن کے 25سال مکمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کراچی/وسیم اکرم:۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم باؤلر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ'میں آج تک ایک میچ کبھی نہیں بھول نہیں پایا وہ ہے 1992 ورلڈ کپ کا فائنل جو آج کے دن تھا اور میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے، 25 سال ہوگئے لیکن مجھے ایسے یاد ہے جیسے کل ہوا تھا'۔25 مارچ میرے لیے اور تمام پاکستانیوں کے لیے جنھوں نے ورلڈکپ 1992 دیکھا ان کے لیے ایک بڑا دن ہے آج کے دن ہم نے ورلڈ کپ جیتا'۔
مشتاق احمد:۔ورلڈکپ 1992 میں 16 وکٹیں حاصل کرنے والے اسٹار اسپنر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ 'میں نے فائنل میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں اس کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کا وہ بھاگنے والا ایکشن بہت پسند ہے'۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ 'مجھے یاد ہے کہ گراہم ہک فارم میں تھے جبکہ عمران بھائی نے دو تین پہلے ہی ٹیم میٹنگ میں کہہ دیا تھا کہ گراہم ہک کے لیے میں تمھیں لاؤں گا اور ان کو آؤٹ تم ہی کروگے تو میں نے گگلی کی وہ گگلی آج بھی مشہور ہے'۔
انضمام الحق:۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے مین آف دی میچ انضمام الحق نے ورلڈکپ کو پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی فتح قرار دے دی۔انضمام الحق نے کہا کہ 'یہ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی فتح ہے، میں مین آف دی میچ ہوا وہ لمحہ بھی میرے لیے بہت بڑا تھا جس کے بعد فائنل جیتے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'فائنل جیتنے سے بڑی کوئی چیز نہیں تھی لیکن ہماری ٹیم میں اتفاق تھا اور کپتان خان کا اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ناقابل یقین تھا '۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور وکٹوں کے معیار کو بہتر بنا کر پاکستان کو پھر سے عالمی چیمپین بنایا جاسکتا ہے۔
معین خان:۔معین خان ورلڈ 1992 میں پاکستانی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر تھے اور ٹیم کی جیت میں ان کا کرادار بھی اہم تھا اسی لیے وہ آج تک اس فتح کو بھول نہیں پائے ہیں۔معین خان کا کہنا ہے کہ 'یقیناً اس وقت 25 سال ہوچکے ہیں لیکن وہ یادیں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہتی ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'بالخصوص ہم نے تماشائیوں کی اتنی بڑی تعداد کے سامنے ہم نے فائنل جیتے اور پہلا ورلڈ کپ اور یادگار ترین میچ تھا وہ فائنل ہی تھا'۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ 'اب ہماری کوشش یہ ہے کہ 25 سال کے بعد اس اسپرٹ کو اجاگر کیا جائے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں اور 1992 کو مثال بنا کر ہم آگے بڑھیں'۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

سپورٹس

اردن کا اسرائیل کے خلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار

July 2, 2025
سپورٹس

آٹھ مرتبہ بھارت کیسری کا خطاب حاصل کرنے والی فری اسٹائل ریسلر دیویا ککران

July 2, 2025
سپورٹس

کلب ورلڈ کپ جووینٹس کو ہرا کر رئیل میڈرڈ کوارٹر فائنل میں

July 2, 2025
سپورٹس

’چمپئنز لیگ ٹی-20‘ نئے نام کے ساتھ پھر ہونے والی ہے شروع ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کا ہوگا آمنا سامنا!

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?