جوسندور مٹائے گا،اسے یقینا ختم کر دیا جائے گا:وزیر اعظم
داہود(گج)//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ پاکستان کا واحد مقصد ہندوستان سے نفرت کرنا اور اسے نقصان پہنچانے کے طریقے سوچنا ہے، جب کہ ہماری قوم نے غربت کو دور کرنے اور اقتصادی ترقی کے اہداف طے کئے ہیں۔گجرات کے داہود میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ محض فوجی کارروائی نہیں ، بلکہ “ہندوستان کی اخلاقیات اور جذبات کا اظہار” ہے۔انہوں نے کہا”بھارت اور مودی اس طرح کے ملی ٹینٹ حملے کے بعد کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟ جو کوئی بھی ہماری بہنوں کے ماتھے سے سندور مٹانے کی جرت کرتا ہے،اسے یقینا ختم کر دیا جائے گا،” ۔پی ایم نے کہا کہ ملی ٹینٹوںنے اپنے خوابوں میں سوچا بھی نہیں ہوگا کہ مودی کے خلاف لڑنا کتنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اس ذمہ داری کا حصہ تھی جو قوم کے شہریوں نے انہیں دی تھی جب انہوں نے 26 مئی 2014 کو انہیں ‘پردھان سیوک’ بنایا تھا۔مودی نے زور دے کر کہا کہ مودی نے ملک کی مسلح افواج کے تینوں بازوں کو فری ہینڈ دیا اور اس کے جوانوں نے وہ کر دکھایا جو دنیا نے گزشتہ کئی دہائیوں سے نہیں دیکھا تھا۔پاکستان پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “تقسیم کے بعد وجود میں آنے والا ملک بھارت کے لیے نفرت پر جیتا ہے، وہ صرف بھارت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، تاہم، بھارت کے مقاصد غربت کو ختم کرنا، معاشی ترقی لانا اور ایک ترقی یافتہ ملک بننا ہے” ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ترقی کو ان علاقوں تک لے جانا ہے جو پسماندہ رہ گئے ہیں۔