سرینگر//حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حل کئے جانے کے حوالے سے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دئے گئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا ناگزیر ہے۔ گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے ایک بنیادی فریق کی حیثیت سے کشمیری عوام کی ان اُمیدوں پر پورا اُترتے ہوئے پاکستان پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔