Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پاکستان کا اعتراض: بھارت انڈر19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 13, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کراچی/ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض پر بھارت کو آئندہ ماہ ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔پی سی بی نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے پاکستان ان مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ بھارت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے۔پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے درخواست کی تھی کہ بین الاقوامی سطح کے اس ٹورنامنٹ کو بھارت سے کسی دوسرے ایشیائی ملک منتقل کیا جائے۔اس حوالے سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اے سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈر 19 ایشیا کپ کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اس ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں انڈر19 ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں اس لیے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ٹورنامنٹ کو دوسرے ملک منتقل کرنے پر بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کو بنیاد بنا کر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ویزے جاری نہیں کیے تھے، جس کے باعث پاکستانی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔ہندوستانی ہائی کمیشن نے 10 سے 14 مئی تک دہلی میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ کے لیے پاکستانی ریسلرز کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔رواں سال اپریل میں بھارتی ہائی کمیشن نے چار پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایشین سینیئر انفرادی چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔صرف یہی نہیں بلکہ گزشتہ برس دسمبر میں جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?