اسلام آباد //پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہریوں کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔