Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 5, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ہرارے/سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف مسلسل دوسری فتح ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے حسین طلعت اور فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 163 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور حارث سہیل نے کیا اور دونوں نے ٹیم کو 58 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا جس کے بعد حارث 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد حسین طلعت بیٹنگ کرنے آئے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 92 رنز تک پہنچایا۔اس موقع پر اوپنر فخر زمان باؤنڈری لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ فخر صرف تین رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔ ان کی 47 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز کریز پر آئے اور حسین طلعت کے ساتھ مل کر سکور کو 138 رنز تک پہنچایا تو حسین طلعت باؤنڈری لگانے کی کوشش میں 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔حسین کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کریز پر آئے جنھوں نے سرفراز کے ساتھ مل کر 163 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔ سرفراز 38 رنز پر جبکہ شعیب ملک 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے پہلے زمبابوے کی اننگز کی خاص بات اوپنر سولومن مائر کی بیٹنگ تھی جنھوں نے صرف 63 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔مائر کے علاوہ ڑواؤ اور مساکدزا نمایاں بلے باز رہے جنھوں نے بالترتیب 24 اور 33 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے بولنگ کارکردگی اتنی خاص نہیں رہی اور کپتان سرفراز احمد نے سات بولرز استعمال کیے۔جب زمبابوے نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو ان کے اوپننگ بلے باز سیفاس ڑہواؤ اور سولومن مائر نے 49 رنز کی شراکت قائم کی جسے آٹھویں اوور میں فہیم اشرف نے سیفاس ڑہواؤ کو بولڈ کر کے توڑا۔بعد کے آنے والے بلے بازوں نے خود اتنا جارحانہ انداز نہیں اپنایا لیکن مائر کا بھرپور ساتھ دیا۔12ویں اوور میں شاداب خان نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی جب انھوں نے ماسکادزا کو کو صرف دو رنز پر آؤٹ کر دیا۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر جن کو ٹیم میں آج دوبارہ جگہ ملی زیادہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل کو اور عثمان خان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں جگہ دی تھی۔ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں آسٹریلیا کے پلہ بھاری رہا اور وہ پاکستان اور زمبابوے کو بھاری شکست سے دوچار کر کے پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں شکست دی تھی اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ میزبان ٹیم دونوں میچ ہار چکی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں
نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں
جموں
پونچھ میں المناک سڑک حادثہ، دو سکوٹی سوار لقمہ اجل
پیر پنچال
بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ
پیر پنچال

Related

سپورٹس

مودی نے ویبھو سوریہ ونشی کی حوصلہ افزائی کی

May 30, 2025
سپورٹس

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 238رنز سے شکست دی

May 30, 2025
سپورٹس

ڈی گوکیش نے شاندار مقابلے میں فابیانو کاروانا کو شکست دی

May 30, 2025
سپورٹس

عادل رشید نے اہم سنگ میل عبور کیا

May 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?