ہرارے/زمبابوے کے ہرارے سپورٹس کلب میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔آسٹریلیا کے کپتان آیرون فنچ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستانی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ایسے میں کپتان سرفراز نے کریز پر آ کر جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی اننگز کو مستحکم کرنے والے بلے باز اوپنر فخر زمان تھے جنھوں نے پاکستانی سکور کو رکنے نہیں دیا اور متواتر جاریحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ وہ 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے صاحبزادہ فرحان گلین میکسویل کی گیند پر سٹمپ ہو گئے اور اس کے فوراً بعد حسین طلعت صفر پر ہی کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس میں اوپنر ڈارسی شارٹ نے سب سے نمایاں بیٹنگ کی اور 76 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے شاندار کیچ کے علاوہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ کپتان فنچ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور 47 رنز بنائے لیکن ان دونوں کی بیٹنگ کے علاوہ دیگر آسٹریلوں بیٹسمین اچھی کھیل نہ پیش کر سکے۔پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور نہ ہی فیلڈنگ کا معیار۔ لیکن دسویں اوور کے بعد شاداب خان کی بدولت پاکستان نے کم بیک شروع کیا اور جہاں ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا 200 رنز بنا پائے گا وہاں پاکستان نے وکٹیں حاصل کرنا شروع کر دیں۔اننگز کی خاص بات آسٹریلوی بلے بازوں کی خوش قسمتی جب پوری اننگز میں متعدد بار گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے باؤنڈری کے پار چلی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی فیلڈنگ بھی کافی نقص رہی۔محمد عامر کے پہلے اوور میں دو چوکے لگنے کے بعد فہیم اشرف نے دوسرے اینڈ سے بولنگ شروع کی اور ان کے اوور کی پہلی ہی گیند پر شعیب ملک نے فنچ کا کیچ ڈراپ کر دیا۔آسٹریلوی کپتان آیرون فنچ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز بنائے جب دسویں اوور میں شاداب خان نے ان کو کیچ آؤٹ کر دیا۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں انھوں نے شارٹ کے ساتھ 96 رنز بنائے۔آسٹریلوی کپتان آیرون فنچ کا جارحانہ آغاز لیکن قسمت ان کے ساتھبارہویں اوور کی آخری گیند پر میکسویل شاداب خان کی دوسری وکٹ بن گئے جب انھوں نے پانچ رنز پر آصف علی کو کیچ دے دیا۔سولہویں اوور میں محمد عامر نے اپنی پہلی گیند پر سٹوئنس کے ہاتھوں چھکا کھایا لیکن چوتھی گیند پر انھیں 12 رنز پر آؤٹ کر دیا۔سترہہویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈارسی شارٹ کی اننگز 76 رنز پر تمام کر دی۔فہیم اشرف نے 18ویں اوور میں الیکس کیری کو آؤٹ کر دیا جن کا شاداب خان نے زبردست کیچ لیا۔ کیری نے دو رنز بنائے۔اننگز کے آخری لمحات میں آسٹریلیا کو مزید نقصان اٹھانا پڑا اور مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں گنوا کر انھوں نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔پاور پلے کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی لیکن قسمت نے پاکستان کا اب تک زیادہ ساتھ نہیں دیا۔ آسٹریلوی بیٹسمینوں کے کئی شاٹ بلے کا کنارے لیتے ہوئے باؤنڈری کے باہر چلے گئے۔اس میچ کے لیے پاکستان نے اوپنر حارث سہیل کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو جگہ دی ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی شارٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔گروپ میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک جیت حاصل کی تھی اور میزبان زمبابوے کو دونوں میچوں میں شکست دی تھی۔