دبئی/پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان 24 رنز بنائے ہیں۔ اس سے پہلے 418 پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 418 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اتوار کیروز پاکستان کی صرف ایک وکٹ گری۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو 147 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی آؤٹ ہو گئے۔چائے کے وقفے سے قبل پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 363رنز بنائیتھے۔ کھیل کے دوسرے دن لنچ سے قبل پاکستان نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر 67 رنز مزید سکور کیے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 رنز سے زیادہ کی شراکت ہو چکی ہے۔ بابر اعظم اپنی پہلی سنچری سے صرف ایک رن دور ہیں۔حارث سہیل نے اپنے کل کے سکور 81 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اپنے کریئر کی دوسری سینچری مکمل کی۔ گذشتہ ماہ دبئی میں ہی انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی سنچری سکور کی تھی۔ڈرنکس کے فورا بعد انھوں نے اپنی سنچری مکمل کی جس میں 11 چوکے شامل ہیں لیکن انھوں نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 300 سے زیادہ گیندیں کھیلیں۔دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی نصف سینچری 104 گیندوں پر مکمل کر لی ہے جس میں انھوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔پاکستان کی جانب سے کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین حارث سہیل اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں اور محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے تھے جبکہ اب سے تھوڑی دیر قبل تک پاکستان نے 250 رنز مکمل کر لیے تھے۔گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جب کھیل شروع ہوا تو پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی محتاط انداز میں میچ کا آغاز کیا ہے۔اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کی پہلی اننگز جاری ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تھا لیکن دونوں ہی اوپنر زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 25 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ان دونوں نے نو نو رنز بنائے تھے۔ان کے بعد آنے والے بلے بازوں اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپنایا اور بولنگ کو میرٹ پر کھیلے رہے۔تاہم اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 81 کے انفرادی سکور پر اظہر علی رن آؤٹ ہوگئے۔اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق کریز پر آئے مگر وہ صرف بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کھیل کے اختتام پر بابر اعظم (14) اور حارث سہیل (81) رنز پر کھیل رہے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانڈ ہوم نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور دونوں پاکستانی اوپنرز کو آؤٹ کر دیا۔دونوں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہی ٹیم دبئی میں بھی آمنے سامنے ہے جو پہلے ٹیسٹ میں ابو ظہبی میں تھی۔اس میچ سے قبل پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ چوتھی اننگز کے بھوت سے دامن چھڑا کر پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کریں گے اور بہتر شاٹ کا انتخاب کریں گے۔