Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ دو طرفہ دورہ اور مذاکرات ملتوی کردئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 30, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 اسلام آباد//پاکستانی حکومت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف امریکہ کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات اور دو طرفہ دوروں کو ملتوی کردیا ہے ۔پاکستانی اخبار ڈان نے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر ٹرم کے افغانستان پالیسی کے اعلان کرنے کے دوران پاکستان کی تنقید کے خلاف مریکہ کے ساتھ بات چیت اور دو طرفہ دورے کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔مسٹر آصف نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ مسٹر ٹرمپ کے بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پاکستان نے یہ قدام اٹھایا ہے ۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 اگست کو افغانستان، پاکستان اور جنوبی ایشیاء کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم پاکستان کو اربوں ڈالر ادا کرتے ہیں مگر پھر بھی پاکستان نے اُن ہی دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے جن کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے '۔نئی امریکی پالیسی میں افغانستان میں ہندوستان کو اہم کردار دینے کا اشارہ بھی کیا گیا تھا جو پاکستان کے ان خدشات میں اضافے کا سبب بنا تھا کہ ہندوستان اس موقع کو استعمال کرکے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں مسائل پیدا کرے گا۔اس حکمت عملی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے امریکی اور افغان فورسز پر ہونے والے مبینہ سرحد پار حملوں کو نہیں روکتا تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ اپنی حکومت کو دہشت گردی کو محفوظ پناہ گاہ ہونے کی اجازت نہ دے تو اسے سیکورٹی امداد میں کمی کی جاسکتی ہے ۔ڈان کے مطابق امریکی صدر کے حالیہ بیان کے بعد بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا، اس موقع پر مشاہد حسین سید نے بتایا ہے کہ کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ جانے کے بجائے چین، روس اور دیگر ممالک کا دورہ کریں۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے امریکا کے حوالے سے ہر اقدام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن ارکان نے امریکہ سے متعلق خارجہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا، بعض ارکان کی طرف سے قرار داد پاس کرانے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی۔خیال رہے کہ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ 'حکومت پاکستان کی درخواست پر ایلس ویلز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے تاہم دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گی'۔واضح رہے کہ ایلس ویلز کے دورے کے شیڈول میں کی جانے والی یہ تبدیلی گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا اس نوعیت کا دوسرا مطالبہ ہے ۔  جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور کے امریکی سکریٹری خارجہ ایلیس ویلز کو طے پروگرام کے مطابق آج پاکستان آنا تھا جبکہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے گذشتہ ہفتے ہونے والے امریکی دورے کو بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کی خارجہ سکریٹری تھمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ پانچ ستمبر سے شروع ہونے والی تمام سفیروں کے تین روزہ اجلاس اپنے طے وقت پر ہی ہوں گے ۔ سفیروں سے گفتگو کرکے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسافر گاڑی گرتے پتھر کی زد میں آنے سے ڈرائیور لقمہ اجل | خاتون سمیت ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی
خطہ چناب
سوشل میڈیا کا غلط استعمال | پونچھ میں میں ایک شخص گرفتار
پیر پنچال
لیوینڈر نے بھدرواہ کو قومی شناخت دی | ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں قومی کرداردیا: ڈاکٹر جتیندر
جموں
اڑی رابطہ سڑک کی خستہ حالی پر مقامی لوگ برہم سڑک بارش میں تالاب جیسی شکل اختیار کر گئی ،توجہ کی مانگ
پیر پنچال

Related

برصغیر

ملک میںکورونا وائرس دوبارہ پھیل گیا، 3000معاملات کا اندراج | وادی میں 2نئے کیسز ،متاثرین کی تعداد 7

June 2, 2025
برصغیر

بہار میں شراب بندی کا مذاق | گرفتار کئے گئے 7افراد میں 3پولیس اہلکار شامل

June 1, 2025
برصغیر

قانون کی حکمرانی میں مدعی کا بھی اہم کردار:یوگی

June 1, 2025
برصغیر

ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے | سی ڈی ایس کے انکشافات نے واضح کردیا: کھرگے

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?