ایجنسیز
دبئی /بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیوں نہیں گئے، کہاں جانا تھا، کہاں نہیں جانا تھا، یہ اُن جیسے بی پلیئر سے اُوپر کا معاملہ ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ’’یہ بہت اچھا ہے! یہاں تک کہ پاکستان کے لوگ بھی چاہتے تھے کہ ہم وہاں کھیلیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا، مجھے یقین ہے کہ دبئی میں موجود تمام پاکستانیوں نے میچ سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں نہیں گئی میرے خیال میں یہ میرے لیول سے اوپر کی باتیں ہیں۔