اسلام آباد//پاکستان کے مغربی حصے میں دو الگ جنگجوانہ حملوں میں کم از کم 20 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے روزنامہ ’ایکسپریس ٹربیون‘ نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں جبکہ دوسرا حملہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک آئی ای ڈی پھٹا ، جس میں ایک افسر سمیت 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔جبکہ جنگجوﺅں نے بلوچستان کے قصبے اوراومارہ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 14 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔