اسلام آباد// پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج پورے ملک میں منایا گیا۔ پاکستان میں آج عام تعطیل ہے ۔ سبھی صوبوں کے دارالحکومتوں میں مسٹر جناح کے احترام میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ سرکاری دفاتر پر ملک کا قومی پرچم لہرایا گیا اور مختلف تنظیموں نے اس موقع پر پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں مسٹر جناح کی حیات، نظریات اور قیادت پر روشنی ڈالی گئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کےلئے ، جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا، مل جل کر کوششیں کرنے پر زور دیا۔یو این آئی۔