نئی دہلی//پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو ملازمین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی ہےں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے متعلقہ پاکستانی افسروں کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔
ہندوستانی ہائی کمیشن کے دونوں ملازمین سی آئی ایس ایف کے ڈرائیور ہیں اور وہ اس وقت لاپتہ ہوگئے جب وہ اسلام آباد میں ڈیوٹی پرتھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے پاکستان میں ملازمین کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے۔