Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستان میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 اسلام آباد// پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے طویل مشاورت اور غور کے بعد اپنی نئی وفاقی کابینہ میں وزیر خارجہ کا اہم عہدہ خواجہ آصف کو سونپا ہیجبکہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپی ہے۔وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں جمعے کی صبح ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے وزرا سے ان کے عہدوں کاحلف لیا جس کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں منعقد ہوا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اس سے قبل ملتوی کر دی گئی تھی۔تجزیہ نگار وزارت خارجہ کے لیے وزیر کے چناؤ کو کافی اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماضی میں کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔نئی وفاقی کابینہ میں 43 وزرا اور وزرائے مملکت شامل ہیں اور اکثریت پرانے چہروں کی ہے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف۔وزیر دفاع خرم دستگیر خان۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار۔وزیر سیفران عبد القادر بلوچ۔وزیر داخلہ احسن اقبال۔وزیر مذہبی اموربلیغ الرحمٰن۔وزیر ریلوے سعد رفیق۔وزرائے مملکت میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، عابد شیر علی، طلال چوہدری، انوشہ، رحمان اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کی روشنی میں فیصلے کی کی وجہ سے نواز شریف سبکدوش ہوگئے تھے۔ ان کے جانے کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اپنی چار سالہ وزارت میں ایک مرتبہ بھی راولپنڈی میں قائم اپنی وزارت نہیں گئے تھے۔ ان کے مقابلے میں خرم دستگیر بطور وزیرِ کامرس کافی متحرک اور موثر وزیر ثابت ہوئے ہیں۔ان دو اہم وزارتوں میں آنے والی تبدیلی سے محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ دس ماہ میں ان دونوں پر اب اپنی گرفت مضبوط کرکے قائدانہ کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان اہم تبدیلیوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کابینہ محض پچاس روز کے لیے نہیں بلکہ شاید پانچ سالہ مدت کا باقی ماندہ عرصہ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سابق وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کو وزارت داخلہ کا اہم منصب دیا گیا ہے۔ اپنی چار سالہ سابق وزارت میں انھوں نے پاکستان چین راہداری منصوبے پر کافی کام کیا۔نئے چہروں میں پانامہ مقدمے میں وزیر اعظم کا بھرپور اور منہ توڑ قسم کا دفاع کرنے والے فیصل آباد سے طلال چوہدری، ناروال سے دانیال عزیز خان، جنوبی پنجاب سے رحیم یار خان سے ارشد لغاری اور ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے جنید انور شامہ ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
وسطی ضلع بڈگام میں رات گئے آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین
رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?