عاصف بٹ
کشتواڑ//جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوڈہ کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان یا پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23ملی ٹینٹوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت نے پہلے ہی 13ملی ٹینٹوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا تھا جس سے اشتہاری مجرموں کی تعداد 36 بن گئی ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پسوال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیش رفت کشتواڑ پولیس کی مستعد کاوشوں کا نتیجہ ہے جس نے اہم انٹلی جنس تیار کرکے اس عمل کا آغاز کیا اور پولیس اسٹیشن چھاترو میں یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر/2022 90 درج کرائی۔انہوں نے کہا کہ سی آئی او کشتواڑ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات نے یو اے پی اے کی خصوصی عدالت ڈوڈہ کے سامنے تمام رسمی کارروائیوں کو احتیاط سے پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان اشتہاری مجرموں کو خود سپردگی کرنے کیلئے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ خود سپردگی نہ کرنے کی صورت میں ان مجرموں کی جائیدادوں کو آئی پی سی کے سیکشن 82 کے تحت منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 12 مجرموں کی جائیدادوں کی پولیس نے پہلے ہی نشاندہی کی ہے۔ان کا کہنا تھا ‘ سال گذشتہ کے ستمبر مہینے میں اشتہاری مجرم قرار دیے گئے 13 دہشت گردوں میں سے 7 کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو ضبط کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے’۔
اشتہاری ملی ٹینٹوں کی فہرست میں منظور احمد عرف طاہر انقلابی ولد غلام علی نائیک ساکن دواتر سنگھ پورہ ،منظور احمد ولد عبد الرحیم کوہلی ساکن ذلا چھاترو ،غلام محمد ولد فقیرہ گجر ساکن ٹٹوان گورنال، نذیر احمد عرف شاہین ولد محمد اکبر شیخ ساکن باگپورہ سنگھ پورہ ،شبیر احمد عرف جنید ولد غلام محمد راشدی ساکن بیگپورہ ،محمد اقبال ریشی عرف مزمل/انصاری ولد عبدالرشید ساکن ڈیلر چھاترو، امین بٹ ولد غلام قادربٹ ساکن نارئین چنگام،جمال دین نائیک عرف مدثر ولد غلام قادر نائیک ساکن سیوا، شبیر احمد ولد غفار بیگ ساکن بیگ پورہ سنگھ پورہ ،بشیر احمد رینہ عرف شوکت ولد غلام محی الدین رینا ساکن راتھر محلہ کچھہال، گلزار احمد عرف جاوید ولد عبدالغفار ملک ساکن راتھر محلہ کچھال، غلام حسین شیخ ولد غلام رسول شیخ ساکن شیخ پورہ کچھال مغل میدان، امتیاز احمد ولد عبدالرزاق ساکن پہلگام سگدی ،بشیر احمد چوپان ولد غلام قادر چوپان ساکن پہلگام سگدی، محمد شفیع عرف امجد ولد محمد افضل وانی ساکن شیری مغل میدان، غلام نبی وانی عرف ماجد ولد محمد اکبر وانی ساکن شیری سگدی مغل میدان، عبدالکریم ولد غلام محی الدین راتھر ساکن کاٹھ مغل میدان ،گلابو ولدہشام گجر ساکن راہ تھل مغل میدان ،مشتاق احمد ولد عبدالعزیز وانی ساکن سوندر دچھن، محمد عرفان کھانڈے ولد محمد مختیار کھانڈے ساکن سوندر د ،رفیق کھانڈے ولد محمد مختیار ساکن کروسا سوندر ،فاروق احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکن تیلرمڑواہ ،محمد حنیف شیخ ولد غلام حسن شیخ ساکن ستروگن مڑواہ،شاہ نواز کانٹھ ولد عبدالرشید ساکن ہلر کشتواڑ، نعیم احمد ولد غلام نبی گنڈنا ساکن نزدیک جامع مسجد کشتواڑ، محمد اقبال ولد محمد اکبر بٹ ساکن کچلو مارکیٹ کشتواڑ، شاہنواز ولد غلام محمد ساکن چیرول، جاوید حسین گیری ولد محمد امین گیری ساکن کنڈلی پوچھال، بشیر احمد مغل ولد غلام قادر مغل ساکن جگنا کیشوان ،غازی الدین ولد محمد ایوب ساکن جگنا کیشوان، ستار دین ولد مہر دین گجر ساکن جگنا، امتیاز احمد ولد عزیز محمد شیخ ساکن بندرنا کشتواڑ،شبیر احمد ولد غلام محی الدین ساکن کیتھر بونجواہ ،محمد رفیق کین ولد بشیر احمد کین ساکن پٹنازی بونجواہ ، مظفر احمد ولد عبدالصمد دیو ساکن سمنا کالونی زیور کشتواڑ، اور آزاد حسین ولد عبدالمجید ساکن افانی پاڈر شامل ہے۔ اے ڈی جی پی جموں زون آنند جین نے تمام دہشت گردوں کی غیر منقولہ جائیداد کی جلد شناخت کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ زیردفعہ 83 سی آر پی سی کے تحت اسے منسلک کیاجاسکے۔ پوسوال نے کہا کہ پولیس ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس مجرموں کو قانون میں کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔