اشرف چراغ
کپوارہ //پولیس نے پاکستان میں مقیم سوگام لولاب کے کشمیری ملی ٹینٹ کی جائیداد کو قرق کر لیا۔پولیس کے مطا بق غلام رسول شاہ عرف رافع رسول شاہ ولد عبدالجبار شاہ ساکن پیر محلہ چنڈیگام لولاب کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔غلام رسول شاہ فی الوقت سرحد پار مقیم ہیاور پولیس کے مطابق کئی برسوں سے خطے میںملی ٹینسی کو منظم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔قانونی کارروائی کے حصے کے طور پر پیر محلہ چنڈیگام میںموصوف کی 5کنال 3مرلہ اراضی غیر قانونی سرگرمیاںایکٹ (یو اے پی اے)کے سیکشن 25 کے تحت قرق کرلی گئی ۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 276/2022 کے تحت کپوارہ میں کیس درج ہے، جس میں آئی پی سی کی دفعہ 120B، 121A، 122، 123اور سیکشن 17، 18، 18A، 18B، 20، 38، 0A (UA) اور UA(39)کے سیکشن 120B، 121A، 122، 123 کے تحت الزامات شامل ہیں۔