اسلام آباد//پورے پاکستان میں بدھ کے دن ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے ۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقررہ وقت کے بعد بھی انتخابی مہم میں مصروف امیدواروں کو دوبرس کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ دینا ہوگا۔عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدوار زیادہ سے زیادہ عوامی جلسے ، نکڑمیٹنگیں کررہے تھے اورگھرگھرجاکر ووٹ مانگ رہے تھے مگر اب یہ ساری سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں۔قومی اسمبلی اور چار ریاستی اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے 12570 امیدوار میدان میں ہیں۔قومی اسمبلی کے لے 3675 امیدوار اور چار ریاستی اسمبلیوں کے لئے 8895 امیدوار میدان میں ہیں۔سندھ سے قومی اسمبلی کے لئے 872 امیدوار اور سندھ ریاستی اسمبلی کیلئے 2383امیدوار میدان میں ہیں۔بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلئے 303 امیدوار اور ریاستی اسمبلی کے لئے 1007 امیدوار میدان میں ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 287 اورچار ریاستی اسمبلیوں کے 953 سیٹوں کیلئے انتخاب ہورہا ہے ۔اسلام آباد میں تین قومی اسمبلی کی سیٹوںکے لئے 76 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخاب کے لئے 105.96 ملین ووٹر حق رائے دہی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پورے ملک میں 85307 پولنگ اسٹیشن نائے گئے ہیں۔بیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن بہت ہی حساس ہیں،جن پر نظر رکھنے کے لئے اندر اور باہر کیمرے لگائے گئے ہیں۔چار لاکھ پچاس ہزار پولس کے جوان اور تین لاکھ فوجیوںکو الیکشن کے دن تعینات کیا جائے گا۔ پولنگ کے دن یعنی بدھ کو عام چھٹی ہوگی۔پنجاب میں شفاف انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔الیکشن کمیشن ہوڈا گوہا لاہور آفس کے ترجمان کے مطابق ریاست میں 48000 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے دو لاکھ پولس عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔پنجاب میں 60.67 ملین رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔دریں اثنا وزارت داخلہ نے اس مہینے کی28تاریخ تک پوری ریاست میں دفعہ144نافذ کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔خیبر پختونخواہ میں بھی الیکشن سے متعلق تمام سازوسامان متعلق ضلعوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ایک ممبر خوش دل خان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ75000پولس کے جوان پوری ریاست میں پولنگ بوتھ پر تعینات کئے جائیں گے ۔یو این آئی۔
صدر پاکستان نواز شریف کی صحت کے بارے میں فکر مند
اسلام آباد//پاکستانی صدر ممنون حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے تعلق سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور عبوری وزیراعظم ریٹائرڈ جسٹس ناصر الملک کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کا خیال رکھیں۔ یہ رپورٹ ڈان نے دی ہے ۔صدارتی ترجمان کے مطابق مسٹر ممنون حسین نے وزیراعظم ملک کو فون کرکے ہدایت دی ہے کہ شریف کے مناسب علاج کو یقینی بنائیں۔نواز شریف ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرینس معاملے میں احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ '' صدر ممنون حسین نے نواز شریف کی خراب صحت کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سے بات کی ہے ۔''اس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ''صدر نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ نواز شریف کوتمام ضروری طبی امداد مہیا کرائی جائیں۔''یو این آئی۔
الیکشن کمیشن نے کفن کا بھی انتظام کر لیا !
لاہور//ایک ہزار کفن کی تیاری کی بات ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے گلے پڑ گئی ،ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور لوگ شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر یہ وڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ الیکشن کے موقع پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہو ئے خود اعتمادی کا اتنا شکار ہو گئے کہ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کوئی بڑا ڈیزاسٹر ہوتا ہے تو ہم نے اس کی بھی تیاری کر لی ہے اور ہم نے ایک ہزار کفن بھی تیار کرالئے ہیں اگر کوئی بڑی کارروائی ہو گئی تو ایک ہزار کفن کام آئیں گے ۔اس کانفرنس کی ویڈیو سامنے آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وضا حتی بیان بھی دیا کہ ''میری بات سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی '' تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں کے غم و غصے کا اظہار جاری ہے ۔یو این آئی
عمران خان ہندستان کیساتھ اچھے تعلقات کے حق میں
اسلام آباد//کرکٹر سے سیاستداں بنے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے بدھ کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے ہندستان اور پاکستان کے اچھے تعلقات کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت کا راستہ ہموار ہو گا جو دونوں پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہوگا۔مسٹر خان نے منگل کو ایک ٹیلی ویزن چینل کو دے ئے انٹرویو میں کہاکہ اگر ہندستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہوں گے تو دونوں ممالک کے مابین تجارت شروع ہوسکے گی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔مسٹر خان نے کہاکہ ہندستان کے ساتھ تعلقات پر اس وقت کشمیر ہی اہم معاملہ ہے ۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کے لئے میں پاکستان کو پورے نمبر دیتا ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ ہندستان کے ساتھ اچھے اور پرامن تعلقات ہونے چاہئیں کیونکہ پورا جزیرہ نما کشمیر معاملہ کی وجہ سے بدامنی کے دور سے گزررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہاں کی معیشت ہے ۔خان نے کہاکہ پاکستان اس وقت جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کراہا ہے وہ ہے کہ ہم دیوالیہ ہیں۔ ہم اس حالت میں نہیں ہیں کہ قرض کی رقم واپس کریں۔ ہم اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے اہل نہیں ہیں اس لئے ہم نے قرض لئے ہیں۔ نئی حکومت کی ترجیح اداروں کو مضبوط بنانا، ریونیو میں اضافہ اور بدعنوانی کو دور کرنا ہوگی۔ اس وقت ہم اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہے ہیں۔مسٹر خان کی پارٹی نے اس مہینہ جاری اپنے انتخابی م نشور میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی برسراقتدار آتی ہے تو وہ ہندستان کو اسٹریٹجک بات چیت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔یو این آئی ۔