کراچی//پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سابق وزیراعظم نواز شریف ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخاب کی معتبریت کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مسٹر عمران خان نے کراچی کے باغ جناح میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انتخاب میں دھاندلیوں کے لئے پاکستانی فوج بھی لگی ہوئی ہے ۔مسٹر خان نے کہا کہ ''وہ لوگ کہہ رہے کہ فوج کی حمایت کے بعد ہی پی ٹی آئی کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ آپ لوگ مجھے یہ بتایئے کہ کیا آپ سبھی کو یہ یہاں فوج نے بلایا ہے ۔ انتخابی سروے میں ہمارے پارٹی کو جو شاندار کامیابی ملتی دکھ رہی ہے کیا وہ سروے بھی فوج نے ہی کرائے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا اور وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اس معاملے میں زبردست بحث ومباحثہ کررہی ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخاب میں دھاندلیاں ہوں گی۔ڈیلی ڈان نے ان کے حوالے سے کہا ہے کہ ''بیرون طاقتیں اس علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستان کو بڑا کردار نبھانے دینا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سب اب پاکستانی فوج کی شبیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے جیل میں مقید سابق وزیراعظم نواز شریف کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ''جب انتخاب میں انہیں اپنی پارٹی کی شکست یقینی طور پر دکھائی دے رہی ہے تو وہ کہہ رہے ہیں کہ انتخاب میں دھاندلیاں کرائی جارہی ہیں۔مسٹر خان نے اس ماہ کے شروع میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دوستی پر بھی طنز کیا تھا کہ دونوں ملک کر سرحد پر تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس کا فائدہ انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ۔نواز کو مل سکے ۔عمران خان نے ایک ٹوئٹ پر کہا تھا کہ ''اس بات پر مجھے کافی حیرت ہے کہ جب بھی نواز شریف کو پریشانی ہوتی ہے تو پاکستانی سرحد پر کیوں تنا ؤ بڑھ جاتا ہے اور دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ کیا یہ محض اتفاق ہے ۔ دراصل عمران خان کا یہ ٹوئٹ پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ان نعروں کے سلسلے میں ہیں جن میں ملک کے مختلف حصوں میں بار بار یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ''مودی کا جو یار ہے ، غدار ہے ، غدار ہے ۔''