لاہور//پاکستان میں صوبہ پنجاب کے بہاولپور شہر میں ایک آئل ٹینکر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہوکر پلٹ گیا، جس میں زوردار دھماکہ ہوجانے سے وہاں جمع کم سے کم 149لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان محمد احمد خان نے بتایا کہ یہ ٹینکر موڑ کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گیا اور اس سے نکلنے والے تیل کو جمع کرنے کے لئے وہاں سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے ۔ اسی دوران اس کی ایندھن میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے جائے وقوعہ پر جمع لوگ آگ کی زد میں آ گئے ۔ آگ اتنی خوفناک اور تیز تھی کہ کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور دیکھتے ہی دیکھتے 149 سے زیادہ لوگ زندہ جل گئے ۔اس حادثے میں کم از کم 177 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔مسٹر خان نے بتایا کہ شدید جھلسے ہوئے لوگوں کو بہاولپور اور ارد گرد کے شہروں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔ریلیف اور ریسکیو سروس ٹیم کے ترجمان سجاد حسین نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں میں انکشاف کیا گیاہے کہ جس وقت لوگ وہاں زمین پر پھیلے ہوئے تیل جمع کر رہے تھے اسی وقت کسی نے سگریٹ جلانے کی کوشش کی اور اس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ محکمہ کو اس آگ کو بجھانے میں دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا وزیر اعظم نواز شریف نے اس حادثے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے اس حادثے میں جھلسنے والے لوگوں کے بہتر علاج کے لئے صوبائی حکومت کو ہدایات دی ہیں۔